فیصل آباد: بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد میں بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو 2 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بیوہ خاتون کی ذہنی معذور بیٹی کو حاجی آباد میں مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی، مقدمے میں زیادتی کی دفعات بھی شامل نہیں کی گئیں۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 3 روز قبل میڈیکل ہوا، پولیس نے میڈیکو لیگل رپورٹ نہیں دی، پولیس نے ڈی این اے کے نمونے بھی فرانزک کے لیے لاہور نہیں بھجوائے۔