پنجاب: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30 ریستوران اور 650 دکانیں سیل

پنجاب کے کئی شہروں میں کورونا کی سخت ایس او پیز کے باوجود عوام کی لاپرواہی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انتظامیہ نے خلاف ورزی کرنےوالے 30ریستوران،650 دکانیں بند اور 2 شادی ہالوں کو سیل کر دیا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں انتظامیہ کی جانب سے جماعت اسلامی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی سائنسدانوں نے بھنگ کی مدد سے جراثیم کش جینز تیار کر لی

دوسری جانب عالمی وبا کورونا کے سبب کوئٹہ میں ہر قسم کے اجتماع اور تفریحی مقامات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ادھر پشاور میں کاروباری مراکز 2 روز کے لیے بند کر دیے گئے جبکہ اس دوران اشیائے خورونوش کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 14 ریستوران سیل کر دیے گئے جبکہ 25 دکانداروں اور 4 شادی ہالز کے مینیجر ز کو گرفتار کر لیا گیا۔