موٹر وے زیادتی کیس کے ملزمان کو آج سزا سنائی جائے گی

گجرپورہ کے قریب لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو آج سزا سنائی جائےگی۔ مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت دل سوز واقعہ کے ساڑھے6 ماہ بعد انجام کو پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ایک خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ڈیفنس سے براستہ ایسٹرن بائی پاس گوجرانوالہ جارہی تھی کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر دو ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈکیتی کرنے والا فیملی گینگ پکڑا گیا

گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی کہ ملزمان نے پہلے انھیں لوٹا اور پھربچوں کویرغمال بناکر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ دو روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا۔