حیدرآباد: کار سواروں نے نوجوان لڑکی کو اغوا کرلیا

حیدرآباد: علی اصغرآباد کالونی سےہندو نوجوان لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ ہوسڑی پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے والد چیتن میگھواڑ کی مدعیت میں 16 سالہ پوجا میگھواڑ کے اغوا کا مقدمہ زیر دفعہ 365 کے تحت درج کر لیا گیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پوجا کو 15 مارچ کو فیکٹری سے آتے ہوئے فتح چوک کے مقام پر کار سوار 4 افراد نے اغوا کیا جن میں محبوب علی، راجو میگھواڑ سمیت چار افرا دشامل تھے۔

15 فروری کو واقعہ پیش آنے کے بعد ایف آئی آر کا اندراج 17 مارچ کو کیا گیا اور اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری یا کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔