سجاول: اسپتال کے وارڈ میں آوارہ کتوں کا گشت

ڈسٹرکٹ تعلقہ اسپتال سجاول کے وارڈ میں کتوں کے گشت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔مریضوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے اکثر وارڈ میں گھس آتےہیں ،بچے اورخواتین خوفزدہ رہتےہیں۔

ایم ایس اسپتال کے مطابق علاقے میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے،سیکورٹی عملے کی کمی کے باعث اکثر کتوں کے وارڈ میں گھسنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف اضلاع میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔حیدرآباد، جامشورو، رتوڈیرو، لاڑکانہ،ٹھٹھہ، اور نوابشاہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 40 افراد پر کتوں نے حملے کیے۔

حیدرآبادمیں 13، جامشورو میں 3 افراد کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوئے، رتوڈیرو میں 24 گھنٹوں کے دوران کتے کے کاٹنے سے متاثرہ 4 افراد اسپتال لائے گئے۔

لاڑکانہ میں 24گھنٹوں کے دوران 8 افراد پر کتوں نے حملہ کیا،24 گھنٹوں میں کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے 6افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔