کراچی: گھریلو پریشانیوں سے تنگ شخص نے خودسوزی کر لی

کراچی: کورنگی میں ایک شخص نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خود پر پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 مارچ کو کورنگی ڈھائی نمبر میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر گھر کے سامنے ہی خود کو آگ لگا دی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں کورونا: خیبرپختونخوا میں مارکیٹیں 8 بجے بند کر نے کا حکم

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ سخاوت کے نام سے ہوئی، متوفی پہلے ٹھیلہ لگاتا تھا لیکن کچھ عرصے سے اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھاجس کے باعث وہ کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سخاوت شادی شدہ تھا اور اس کی 2 بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک شادی شدہ ہے۔