’مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول نہ ہوئی تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا‘

گجرات: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہےکہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہار جیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہیں جب کہ عوام بھوک اور مہنگائی کی بگڑی ہوئی حالت پر آہ و بکا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ’سینیٹ الیکشن اوپن کر ادیتے تو منڈی بازار ہمیشہ کے لیےختم ہوجاتا

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے سیاسی متاثرین کو چاہیے کہ وہ اسمبلیوں کو چھوڑ کر عدالتوں کے احاطوں میں اپنا بوریا بستر لے کے چلے جائیں۔