‘نیب کا مریم کی ضمانت منسوخی کیلیے عدالت میں جانا قانونی عمل ہے‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جھوٹی راج کماری کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب کا عدالت سے رجوع کرنا قانونی عمل ہے اور اس پر ن لیگی درباریوں اور کنیزوں کا واویلاسمجھ سےبالاتر ہے۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ادارےآزاد ہیں اور آئین وقانون کے مطابق کام کررہے ہیں،آئینی اور قانونی معاملات کو سیاسی رنگ دینا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی راج کماری نےکرپٹ ظل سبحانی کی جھوٹی بیماری پرلی گئی ضمانت کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیاں شروع کردی ہیں،کرپٹ لیگ کان کھول کرسن لے کہ آئینی وقانونی معاملات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائیگا۔