مظفر شاہ کو فون کے علاوہ بھی کچھ آیا ہوگا، فون پر اتنی تابع داری نہیں ہوسکتی، سعید غنی

صوبائی وزیر سعید غنی نے بھی ووٹرز اور امیدواروں کو مس گائیڈ کرنے کا الزام عائد کیا اور سیکرٹری سینیٹ کو برطرف کرکے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ سینیٹرز نے پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دیے۔ صوبائی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اُن کے ووٹرز نے جان بوجھ کر ووٹ خراب نہیں کیے، پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دیے، اگر ووٹ مسترد کرانا ہوتا تو بیلٹ پیپرکوخالی چھوڑآتے۔

یہ بھی پڑھیں : پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ

سعید غنی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے نام کے آگے الگ سے خانہ نہیں تھا، ایک ہی خانہ تھا، پریزائیڈنگ افسر مظفر شاہ کو فون کے علاوہ بھی بہت کچھ آیا ہوگا، فون پر اتنی تابع داری نہیں ہوسکتی، ووٹ مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔