اسلام آباد: 3 روز میں 1500 سے زائد بزرگ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی

اسلام آباد: 3 روز میں 1500 سے زائد بزرگ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی اسلام آباد میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے جس میں تین روز کےدوران ایک ہزار 566 بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر کا دست راست گرفتار

ڈسٹرک ہیلتھ سروسز کے مطابق 12 مارچ کو اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز میں 396 بزرگ افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ ڈسٹرک ہیلتھ سروسز کے مطابق سب سے زیادہ بزرگ افراد کو پولی کلینک میں ویکسین لگائی گئی جہاں 12 مارچ کو 60 سال سے زائد عمر کے 115 افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔

علاوہ ازیں پمز اسپتال میں 12 مارچ کو 39 سینئر سیٹیزن کی ویکسی نیشن کی گئی جب کہ مجموعی طور پر  3 دن کے اندر ایک ہزار 566 عام سینئر سیٹیزن کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔