‘اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائے گی’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں لے کر آئے ‏گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت ‏سے عمران خان کا اعتماد اور بحال ہوا ہے، عمران خان اگلے3سال بھی ٹکاکرحکومت کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہوئی اس کےبندوں کےذریعےہوئی ہے، صادق سنجرانی کی ‏جیت میں اللہ کی مہربانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمرے لگے ہوں یا نہیں، نتیجہ یہی آنا تھا، جس نے بکنا ہو وہ 14پابندیوں میں ‏بھی بک جاتاہے جس نے ووٹ نہیں دینااس نےنہیں دینا، یہاں تولوگ قرآن اٹھاکراندرجاکرکسی اور کو ‏ووٹ دے دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نےآخری لانگ مارچ کا ایک اور ہلہ کرنا ہے، اپوزیشن کوئی عدم ‏اعتمادکی تحریک نہیں لے کر آئے گی۔