چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی حادثے کا شکار

پشاور: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کےوالد کے جنازے میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

رشکئی کے قریب چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں محفوظ رہے۔چیف جسٹس پاکستان بخیریت واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے والد عمر خان آفریدی رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے تھے، عمرخان آفریدی سابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور دیگراہم عہدوں پر رہ چکےہیں۔