مصطفی نواز کھوکھر کا پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد : مصطفی نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسکریو کیمرے کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کردی۔

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے قبل نیا پنڈورا باکس کھل گیا، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے پولنگ بوتھ میں ایک اور خفیہ کیمرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیمرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ بوتھ میں لگے اسکریو میں کیمرہ نصب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفی نواز کھوکھر کا پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگانے کا دعویٰ

دوسری جانب مسلم لیگ(ن)کے مصدق ملک نے لیمپ میں خفیہ کیمرہ لگنے کادعویٰ کردیا ہے ، مصدق ملک کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں لیمپ میں لگا کیمرہ دکھایا گیا ہے۔
.

اس سے قبل پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگانے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں نے اور مصدق ملک نے پولنگ بوتھ میں خفیہ کیمرہ لگا دیکھا ہے۔