یوسف گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں، فضل الرحمان

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار نہیں ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر ہماری پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں مگر وہ ہمارے امیدوار نہیں۔

مولانا نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے، اوپن بیلٹ کیلئے تحریک انصاف کے جتن ان کے اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے ہے، پی ٹی آئی کو خطرہ ہے کہ ان کے اراکین ان کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ٹکٹ: پی ٹی آئی کوئٹہ ریجن نے عبدالقادر کا نام رد کر دیا

انہوں نے کہا کہ استعفے کے آپشن پر سینیٹ الیکشن کے بعد غور کیا جائے گا، لانگ مارچ ایک دن کا نہیں ہوگا کافی دن ٹھہرنا ہوگا، ہر شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ موجودہ حکومت سے تنگ ہیں۔