نواز شریف کی فضل الرحمان کو لانگ مارچ کی کامیابی کیلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے فضل الرحمان کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے۔