فیصل آباد میں کتے کے کاٹنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں کتے کے کاٹنے سے بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کتے کے کاٹنے سے زخمی بچوں کی عمریں 3 تا 10سال ہیں اور متاثرہ افراد میں خاتون اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کوہ پیماؤں نے کے ٹو سرکرنے کی مہم ختم کردی

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔