بلوچستان: طبی امداد کیلیے ‘موبائل موٹربائیک’ سروس شروع کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فرسٹ ایڈ اور دیگر طبی امداد کے لیے موبائل موٹربائیک سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کی تمام کنٹریکٹ نرسز کا مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر خان ناصر نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ شہر کے گردونواح میں تنگ اور گنجان علاقوں میں فرسٹ ایڈ اور دیگر طبی مدد فراہم کرنے کے لیے موبائل موٹر بائیک سروس سیٹ اپ شروع کر رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سروس ان علاقوں میں مددگار ثابت ہوگی جہاں گاڑیوں کے ذریعے رسائی نہیں ہے بلکہ جسمانی طور پر ممکن ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ موبائل موٹربائیک سروس کو پی ڈی ایم اے حاضر ہے کے نام دیا جائے گا۔