غوری ٹاءون غیر قانونی،ترنول میں قبضے جاری ، کوئی پوچھنے والا نہیں ،اسلام آباد میں چائنا کٹنگ عروج پر ،

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیل مل کے ساتھ جو مسائل ہیں اس میں ساری حکومتیں شامل ہیں ، سٹیل مل کی زمین اپنی ہے ، اس مسئلہ کی طرف توجہ نہ دی گئی ، ساسی بھینٹ چڑھتا رہا، اور اس کا بیڑا غرق ہوا ، وزیر اعظم جو پرائیویٹائز کررہے ہیں اچھا فیصلہ ہے ، جنرل(ر)عبد القیوم جب چیئرمین تھے تو انہیں بھی پرائیویٹائز کرنے کا مشورہ دیتے رہے ، سٹیل مل کی لیبر کو غلط راستے لگایا گیا ، جو کام نہیں آتے انہیں گولڈن شیک ہینڈ دے دیں ، اور جو کام کرنا چاہتے ہیں ان کو کام کرنے دیں سیاست ہو رہی ہے ، اس حوالے سے بات کی جائے ، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی رکاوٹ ہو بہر حال غلط کام ہے ، سٹیل مل کا نقصان ہورہا ہے ، سیاسی لوگوں کے وعدے ہوتے رہتے ہیں ، کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا، نئے پاکستان میں وعدے پورے نہیں ہوئے ، یہ غلط اور ٹھیک کی تفریق عمران خان نے بتا دی ، کرپشن موجود ہے ، عمران خان نے عوام کو مشورہ دیا عوام کو بتا دیا کہ غلط کیا ہے اور درست کیا ہے ، چینی مافیا بھی پکڑے جائیں گے ، زرداری ، نواز شریف ، جہانگیر ترین ، شجاعت یہ سارے شوگر مافیا ہیں ، اپنے لوگوں کو بھی پکڑنا ہو گا، سینیٹ انتخابات کے بعد عمران خان اپنے لوگوں کو رگڑے گا، ڈیلیورتو ہو نہیں رہا، وزراء اور بیوروکریسی رکاوٹ ہے ، پریس کانفرنس ہو رہی ہےں ، وزیر اعظم کے اچھے کاموں کا کوئی تذکرہ نہیں ، اچھے کاموں کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ، سینیٹ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ لارجر بینچ بنا دیا ہے ، سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈ میں چلنا مشکل ہوتا ہے ، سیکریٹ پولنگ میں پیسہ چلتا ہے ، اگر سیکریٹ پولنگ ہو ئی تو پیسہ چلے گا، زرداری ککے لوگ ڈریں گے وہ پیسہ نہیں لیں گے کہ ان کا لیڈرسخت ہے ، قانونی مسائل ہیں ، شو آف ہینڈ خراب نہیں ہیں وزیرا عظم شروع س ےہی شو آف ہینڈ کے حامی تھے، مگر ان کی ٹیم اچھی نہیں ، عوامی تاوان غیر قانونی بن گیا ، غیر قانونی کالونیاں بن گئی ہیں ، ترنول ، غوری ٹاءون سب غیر قانونی ہے ، عمران خان کے مسائل ہیں ٹیم نالائق ہیں ، مگر عوام میں آگاہی دی ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلوں تک پر کوئی عمل نہیں ہو رہا ، فیصلہ دینا کوئی بات نہیں ، جتنے تک اس پر عمل نہ ہو، چائنا کٹنگ بھی ہو رہی ہے ، وکلاء قابل احترام ہیں کچھ زیادتی تو لگتی ہے ، ان کا تمام ریکارڈ تباہ ہو گیا، اگر قانون توڑتے ہیں تو وہ ہ میں توڑنا چاہئے ، معیشت کے حوالے سے ایس کے نیازی نے کہا کہ ایف بی آر سے لوگوں کو جس طرح خوف تھا وہ ختم ہو گیا ، نیب چیئرمین کی تاجروں سے ملاقات ہوئی نیب کے سوئی گیس ، بجلی کے کے بہت سے لوگ بھاگے ہیں ، موجودہ چیئرمین نے تاجروں کو سہولیات دی ہیں ، عمران خان نے جو اچھے کام کیے اگر کوئی کہے گا تو میں اس کی فہرست جاری کرونگا،جب تک 18ویں ترمیم کا قلع قمعہ نہیں کرتے عمران خان کچھ نہیں کر سکتے، عمران خان کی نیت صاف ہے ، وہ بہت اچھے کام کر چکا ہے ، بس لوگوں کو بتایا نہیں جا رہا، اچھے کام ہوئے مگر ان پر عمل نہیں ہو رہا، کاروباری طبقے کو بہت فروغ دیا،