سٹیل مل کا 12ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، ممریز خان

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ) ممریز خان نے کہا کہ روزانہ چھ کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، حکومت کو ساڑے تین ارب کا نقصان ہوا، لیکن یہ اعدادو شمار غلط ہیں ، سب اپنے اپنے بیانات دے رہے ہیں ، در اصل نقصان کا تعین ہونا چاہئے، سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ وہ 2000کے فیصلے کیخلاف نہیں جائیں گے ، 2006 میں فیصلے کے مطابق سٹیل مل کی پرائیویٹائزیشن کا کہا گیا لیکن میں اس میں مسئلہ شفافیت کا تھا، 2006سے لیکر آج تک سٹیل مل کا 12ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان سٹیل مل گولڈ مائن ہے ، ہم اسے چلا سکتے ہیں ، سرمایہ کار موجود ہیں لیکن حکومت اس پر بات ہی نہیں کرتی ،ایمپورٹ کے معاملے میں 50ارب روپے کا فائدہ مخصوص افراد کو پہنچایا جا رہا ہے ، سٹیل مل اس ملک کا اثاثہ ہے ۔