سینیٹ الیکشن ، اپوزیشن مخالفت کر کے بے نقاب ہو چکی ہے ، ابرا الحق

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی سب بڑی ناکامی یہ ہے کہ وہ آج تک اپنے اچھے کام عوام کے سامنے نہیں لا سکی، کیونکہ اچھے بتانے کیلئے بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے ، عمران خان کو بھی اپنے اچھے اقدامات کے حوالے سے بات کرنا چاہئے ، تاہم ہم جو بھی اچھے کام کررہے ہیں اس کا صلہ ہم نے اللہ تعالیٰ سے لینا ہے ، ابرا ر الحق نے کہا کہ عمران خان شروع سے ہی سینیٹ انتخابات میں ہونے والی خریدو فروخت کے مخالف تھے، وہ ہمیشہ شو آف ہینڈ کے حق میں رہے ، آج اپوزیشن جو مخالفت کررہی ہے وہ بے نقاب ہو چکی ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ کے میدان میں غیر جانبدارانہ امپائر کیلئے آواز اٹھائی اور پھر وہ کامیاب ہوئے ، ہم لوگ کام کرتے ہیں ، ایکٹیو ہیں ، البتہ اس کی تشہیر نہیں ہوتی ، اسے آپ بد قسمتی کہہ سکتے ہیں ، میں نے 15دن میں ہسپتال بنایا لیکن اس کی کسی نے کوئی تعریف نہیں کی یہ اچھا کام تھا، لیکن میرا دل ٹوٹا ، میں نے آج تک حکومت سے کوئی سہولت نہیں لی میرا اللہ دیکھ رہا ہے اس کا اجر اللہ دے گا ۔