2 فیصد پاکستانی بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلیےکھانے میں کمی پر مجبور

معاشی اشاریوں میں بہتری کے باوجود 2 فیصد پاکستانی بنیادی ضروریات پوری کرنے کےلیے کھانے میں کمی پر مجبور ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہےکہ اخراجات پورے کرنے کےلیے سستی غذائی اشیاء استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 16 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی۔

اس کے علاوہ رشتے داروں سے ادھار مانگ کر گھریلو اخراجات پورے کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے 13 فیصد ،اثاثے بیچ کر گھر کے اخراجات پورے کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 7 سےکم ہوکر چار فیصد رہ گئی۔