نماز کیلیے نہ اٹھنے پر قتل: بیٹے کے ہاتھوں باپ کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

فیصل آباد: بیٹے کے ہاتھوں باپ کو قتل کیے جانے کے لرزہ خیز واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے چشتہ ٹاؤن میں بیٹے نے اینٹ مار کر باپ کو قتل کیا اور بہانہ بنایا کہ باپ نے صبح نماز کے لیے اٹھنے سے انکار کیا تھا جب کہ پولیس نے واردات کے بعد ملزم کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی درخواست پر تھانہ ڈی ٹائپ میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول کے بیٹے ملزم شہباز نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پرباپ کو قتل کیا اور ابتدائی طور پر قتل کی وجہ باپ کا نماز کے لیے نہ اٹھنا بتائی تھی۔