رواں سال ملک میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان

رواں سال ملک میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں موسم معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوویکس کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز فراہمی کا خط موصول ہوگیا، اسد عمر

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کل کم سے کم درجہ حرارت 9سے 11ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔
کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26سے28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شمال اور شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ صبح ہوا میں نمی کا تناسب 80سے90فیصد جبکہ شام میں 55سے65فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔