کوویکس کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ ویکسین ڈوز فراہمی کا خط موصول ہوگیا، اسد عمر

کورونا وائرس کی انسداد کیلئے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوز فراہمی کا خط موصول ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید

اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو گی اور60 لاکھ ویکسین کی ڈوز مارچ تک مل جائیں گی جبکہ ایک کروڑ 70 لاکھ ویکسین ڈوزز جون 2021 تک مل جائیں گی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی اور اب تک ویکسن کیلئے 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرزخود کو رجسٹرکراچکے ہیں۔ اسد عمر نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسن لگائی جائے گی جبکہ سرکاری سطح پر کورونا ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔