پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سینٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انسپکٹر خوشدل خان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :تربت: باپ بیٹے کی 10 روز پرانی لاشیں برآمد

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر عباس احسن کا کہنا ہے کہ پشاور جیل کے سامنے دو افراد نے کلاشنکوف اور پستول سے انسپکٹر خوشدل خان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر موقع پر شہید ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی سی پی اوکا کہنا ہے کہ پولیس کو جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر اہم شواہد ملے ہیں۔