ساہیوال: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

ساہیوال کی تحصیل عارف والا میں مبینہ پولیس مقابلے کے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عارف والا میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی: مریض سے ملنے آنیوالوں کی اسپتال میں فائرنگ، گارڈ پر تشدد

پولیس نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو مار ے گئے جن کی شناخت شہباز عرف شہبازی اور الیاس عرف الیاسی نام سے ہوئی ہے۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔