آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 9سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اپوزیشن تحریک انصاف کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی: غلام سرور

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے اور شام تک جنوب مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔