بختاور بھٹو کی بارات کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی بارات کی مزید تصاویر سامنے آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ روز محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا، تقریبِ نکاح میں دونوں خاندانوں کےقریبی افراد شریک ہوئے۔ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نےاہل خانہ کے ساتھ تصاویربنوائی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ولیمہ 30 جنوری یعنی آج ہوگا۔

بختاور کی بارات کی مزید تصاویر سامنے آئی ہیں اور بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام پر بھی بارات کی مزید تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی ہے۔