ننکانہ صاحب: شاہ کوٹ میں بیٹے نے ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو قتل کر دیا

پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بیٹے نے ماں، بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شاہ کوٹ کی بسم اللہ گلشن کالونی میں ایک گھر ہی کی 4 خواتین کو قتل کیا گیا، شبہ ہے کہ بیٹے نے ماں بیوی، بہن اور بھابھی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔