کیسکو نے 80 کروڑ کے واجبات پر واسا ٹیوب ویلز کی بجلی کاٹ دی

کیسکو نے 80 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر واسا کے 40 سے زائد ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ شہر میں واسا کے ٹیو ب ویلز پر بجلی کے بلوں کی مد میں 80 کروڑ سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے رقم نے ملنے کی وجہ سے واسا اب تک ان ٹیوب ویلز پر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کرسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان: کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کرگئے

انہوں نے مزید بتایا کہ واجبات کی عدم دستیابی پر کیسکو نے 40 سے زائد ٹیوب ویلز کی بجلی منقطع کردی ہے جس سے بروری، فیصل ٹاؤن ،اے ون سٹی ، نیو الگیانی ،طوغی روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔