کورونا وائرس کے منفی اثرات، سی این جی سیکٹر نے بھی بجٹ میں ریلیف مانگ لیا

اسلام آباد کورونا وائرس کے منفی اثرات سی این جی سیکٹر نے بھی بجٹ میں ریلیف مانگ لیا ۔ دستاویز کے مطابق سی این جی قیمت میں کمی کیلئے لوکل گیس کاسٹ پر لاگو 4 فیصد انکم ٹیکس کو کم کر کے 2 فیصد کیا جائے، مقامی گیس بل پر لاگو 17 فیصد جی ایس ٹی میں کمی کر کے 10 فیصد کیا جائے ،زیادہ گاڑیوں کی کنورژن کیلئے سی این جی کٹس اور سلنڈرز پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے ،آر ایل این جی پر عائد 5فیصد کسٹم امپورٹ ڈیوٹی ختم کی جائے