وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرپشن بڑھنےکا ذمہ دار صوبائی محکموں کو قرار دے دیا

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرپشن بڑھنےکا ذمہ دار صوبائی محکموں کو قرار دے دیا اور گورننس کی بہتری کےلیے اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی پر نظر ثانی کی تجویزدے دی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تمام صوبائی محکموں کی کارکردگی دیکھیں تو مسائل ہیں، سب ایشوز وفاق کے کھاتے میں ڈال دیے جاتےہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ یہ نوازشریف زمانے کی کرپشن کا انڈیکس ہے، رپورٹ میں لگایا گیا ڈیٹا 2017 اور 2018 میں پبلش ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ پر پٹواری خوشیاں منا رہے ہیں، رپورٹ انگلش میں ہے، ترجمہ ہوگا تو پتا چلے گا کہ آپ پھر پکڑے گئے۔