’دوسروں کو چور چور کہنے والے فرشتوں کے دورمیں ملک کرپٹ ترین ہوگیا‘

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا بولنے والوں کیلئے آئینہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے فرشتوں کے دورمیں ملک کرپٹ ترین ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :پیمرا ریجنل آفس میں انڈین مواد بلڈوز کرنے کی تقریب

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحما ن کہتی ہیں کہ عمران خان کا کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی تھا، تباہی سرکار کی عجب کرپشن کی غضب کہانی اب دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کی سیاسی مخالفین پر توجہ ہے کرپشن پر نہیں۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ صادق اور امین ہونے کے دعوے دار کی حکومت میں پاکستان نے صرف کرپشن میں تیزی سے ترقی کی۔