وزیراعلیٰ سے ملاقات: پیپلزپارٹی کے ایم پی اے نے بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا

لاہور: پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اور پنجاب کے حلقہ پی پی 265 سے رکن اسمبلی رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقے سے مسائل سے آگاہ کیا جب کہ رکن اسمبلی نے عثمان بزدار پر اعتماد کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا گیا، ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے، ترقی مخالف عناصرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔