80 فیصد موٹر سائیکل سوار اپنی غفلت کے باعث حادثات کا شکار ہوتے ہیں: ماہرین

ٹریفک ماہرین کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر 80 فیصد موٹرسائیکل سوار حادثات کاشکار ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی اپنی غفلت ہوتی ہے۔ موٹر وے پولیس نے نجی کمپنی کے اشتراک سے ٹھوکر نیاز بیگ پر روڈ سیفٹی مہم شروع کی اور اس دوران موٹرسائیکلوں پر سائیڈ مررز، انڈیکیٹرز اور ریفلیکٹنگ لائٹس لگائیں، شہریوں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں :یکم فروری سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ شفقت محمود کا اہم بیان آگیا

میڈیا سے گفتگو میں کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کا کہنا تھا کہ حادثات کی سب سے بڑی وجہ موٹر سائیکلوں کی ہیڈلائٹس کا خراب ہونا، بیک ویو شیشوں کا عدم استعمال اور بیک لائٹس کا نہ ہونا ہے، موٹروے پولیس نے جرمانوں کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم شروع کی ہے۔

ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم کا کہنا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی فٹنس پر بھی پوری توجہ دیں۔