سندھ بھر میں آج سے سی این جی 3 روز کے لیے بند

سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں آج سے سی این جی 3 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل این جی اور مقامی گیس پر چلنے والے پمپس بھی بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں سندھ بھر میں اب سی این جی جمعرات صبح 8 بجے سے دستیاب ہو گی۔