لاہور: شہری کی زمین اور مکان ہتھیانے والے قبضہ مافیا کے 14 افراد گرفتار

لاہور: کاہنہ پولیس نے شہری کی 72 کنال اراضی اور مکان پر قبضہ کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کے مطابق قبضہ مافیا نے شہری صہیب خورشید کے مکان اور 72 کنال اراضی پر ستمبر 2020 میں قبضہ کیا تھا جب کہ دسمبر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ مافیا کے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور اراضی واگزار کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر دی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عامر، رفیق، اللہ وسایا، مختار، طارق، مزمل حسین اور دیگر شامل ہیں۔