آدھے سے زیادہ خیبرپختونخوا اب بھی بجلی سے محروم

ملک بھر میں گزشتہ شب ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد خیبرپختونخوا کے 41 فی صد علاقوں کے فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں مرحلہ وار بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پیسکو شوکت افضل کے مطابق باقی فیڈرز سے بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجالی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جب کہ گردو نواح کے علاقوں میں بجلی بحالی پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے کے بڑے 27 میں سے 23 اسپتالوں کو بجلی کی فراہمی بحال کی گئی ہے۔ ترجمان پیسکو نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ صارفین زیادہ لوڈ کا استعمال نہ کریں تاکہ سسٹم اوور لوڈ نہ ہو۔