پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، حد نگاہ انتہائی کم

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔ قومی شاہراہ پر چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، بہاولپور اور لودہراں میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے اور ان علاقوں میں حد نگاہ 20میٹر ہے۔

ترجمان موٹر ے پولیس کا کہنا ہے گہری دھند کے باعث ملتان سے خانیوال موٹر وے بھی بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہان ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں اور سفر سے پہلے معلومات کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔