ضمنی انتخابات سے متعلق ن لیگ کا اہم اجلاس

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز بھی لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈاجلاس میں شریک ہوئیں۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کےلیے پارٹی امیدواروں سے متعلق مشاورت کی گئی اور اجلاس میں مرتب کردہ تجاویز حتمی منظوری کے لیے پارٹی قائد محمد نواز شریف کو بھیجی جائیں گی۔