سوئی ناردرن کو گیس کے شدید بحران کا سامنا، صنعتوں کو فراہمی بند

گوجرانوالہ: سوئی ناردرن کمپنی میں گیس کا بحران شدید ہو گیا۔ سوئی گیس حکام کے مطابق سسٹم میں صرف 4300 ملین مکعب فٹ گیس رہ گئی ہے اگر گیس مزیدکم ہوئی توسسٹم آپریشنل رکھنامشکل ہوجائےگا۔

حکام کاکہنا تھا کہ گیس سے بجلی بنانے والی نان ایکسپورٹر اور ایکسپورٹ صنعتوں کوگیس کی فراہمی معطل کردی ہے، گیس کی مزیدکمی ہوئی تمام صنعتوں کوگیس سپلائی بندکردی جائے گی۔