سینیٹر رحمان ملک کی بڑی بہن انتقال کر گئیں

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمان ملک کی بڑی بہن انتقال کر گئیں۔ رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن کا انتقال گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ان کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے بہن کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کے ساتھ دوستوں، ساتھیوں سے کورونا کی وجہ سے سیالکوٹ نہ آنے کی درخواست ہے۔