لاہور: پسند کی شادی پر لڑکی کے بھائیوں نے بہنوئی کو ہی اغوا کر لیا

لاہور: گارڈن ٹاؤن میں لڑکی کے بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے والے طالب علم بہنوئی کو ہی اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق چار افراد نے نجی کالج کے سامنے سے 20 سالہ فیضان شاہد کو گاڑی میں اغوا کیا اور اس دوران ایک اغوا کار افضال کو پکڑ لیا گیا جب کہ اس کے 3 ساتھی مغوی کو لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق شیخوپورہ کے علاقے خانقاہ ڈوگراں سے ہے، مغوی فیضان نے ملزمان کی بہن سے محبت کی شادی کر رکھی تھی۔

پولیس کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لیے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔