لاہورمیں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل بھائی نکلا

لاہور: نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا 14 سالہ سگا بھائی فیضان ہی قاتل نکلا۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 8 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کا ذراپ سین ہوگیا ہے، اور انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سالہ بچے ارسلان کو قتل کرنے والا اس کا 14 سالہ سگا بھائی فیضان ہی ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم فیضان اپنے چھوٹے بھائی ارسلان کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا تھا، ملزم نے مقتول کو بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا، مقتول مورخہ 6 جنوری کو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کی لاش آشیانہ اسکیم انڈر پاس نالے سے ملی تھی۔