پیٹ سے جڑے 2 بچوں کو آپریشن کر کے علیحدہ کر دیا گیا

کراچی: کراچی کے نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے پیٹ سے جڑے دونوں بچوں کا کامیاب آپریشن کرکے علیحدہ کردیا تاہم دونوں بچے روبہ صحت ہیں۔کراچی میں 10 ماہ قبل پیدا ہونے والے پیٹ سے جڑے دو بچوں کا نجی اسپتال میں کامیاب آپریشن کرکے دونوں بچوں کو علیحدہ کر دیا گیا اور گزشتہ روز انھیں اسپتال سے رخصت کردیا گیا ، اہل خانہ کے مطابق تین ہفتے گزرنے کے بعد بچے اب نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔

بچوں کے والد اسرار احمد نے بتایا کہ وہ ٹیکسٹائل مل میں مزدوری کرتا ہے، میں نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا تاہم صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششوں اور دبئی کی کاروباری شخصیت ناصر عبداللہ لوتھا کے تعاون سے کراچی کے نجی اسپتال میں بچوں کے آپریشن کا بندوبست کیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد بچوں کے والدین نے ناصر عبداللہ لوتھا سے ملاقات کی اور شکریہ ادا کیا۔
ناصر عبداللہ لوتھا کی بچوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا،ناصر عبداللہ لوتھا کی جانب سے بچوں کے مزید علاج کی صورت میں والدین کو مزید تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔