عوام کے ووٹ کے بغیر پاکستان میں وزیراعظم لایا گیا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ عوام کے ووٹ کے بغیر پاکستان میں وزیراعظم لایا گیا، وزیراعظم سلیکٹڈ تو ہے ہی اب ریجیکٹڈ بھی ہو گا۔ اسلام آباد میں ن لیگ آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر ورکرز کنونشن سے خطاب میں مریم نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کشمیر کا مقدمہ ہار آیا تھا، راجہ فاروق حیدر نے بھی سلیکٹڈ کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سے ن لیگی ڈرنے والے نہیں، ڈٹ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے۔