بلوچستان کا مسئلہ انتظامی یا معاشی نہیں سیاسی ہے ،اسلم رئیسانی

جو معاہدہ قائد اعظم سے طے پایا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے ،سچی بات میں گفتگو
اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روز نیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی کے روزنیوز پرمعروف پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ ناتو انتظامی ہے اور نہ ہی اس کا تعلق کسی قسم کی معیشت یامعاشی سرگرمیوں سے ہے بلکہ یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے ،ہم یہ کہتے ہیں کہ جو معاہدہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ;231; اور خان آف قلات کے مابین طے پایا تھا اس پر عملدرآمد کیا جائے ، ریکوڈک سمیت باقی تمام مسائل تو بعد کے ہیں ، ہمارا معاملہ سیاسی ہے ۔