چینی مافیا اور عمران خان ہر روز عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں: مریم اورنگزیب

لاہور:مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں قوم کو دونوں ہاتھوں سے مسلسل لوٹا جا رہا ہے، چینی مافیا اور عمران خان ہر روز عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن اپنے چوروں کو بچانے کا ایک ڈھونگ تھا، چینی چور کو لندن روانہ کر دیا، آج تک چینی چوری ہو رہی ہے، عوام 52 روپے کی بجائے 92 روپے کلو چینی خرید رہے ہیں، چینی چور عمران مافیا 78 روپے 33 پیسے سے زائد پر چینی خریدنے والے ظالموں نے عوام کا نہیں سوچا، ‎چینی چور عمران مافیا 60 روپے کی چینی خرید سکتا تھا۔