ملک میں آنے والی سرمایہ کاری نظر نہیں آرہی ہے ، شاہد خاقان

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)ملک میں جو سرمایہ کاری آنے کا کہا جا رہا ہے وہ نظر نہیں آرہی ، اگرحکومت نے کوئی اچھا کام کیا ہے تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں ، ملک میں مہنگائی عروج پر ہے ، کاروبار نہیں ہے ، جس ملک کی گروتھ ہی منفی میں ہو تو پھر نیازی صاحب آپ ہی بتائیں کاروبار کیسے چلے گا، لوگ کس طرح خوش ہونگے ، پروگرام سچی بات میں انہوں نے کہاکہ حکومت قطعی طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔