دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت میں الیکشن نہیں ہوتے

اگر ہم پر الزامات عائد کیے گئے ہیں تو مقدمات کیوں نہیں بناتے،سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)دنیا میں کسی بھی سیاسی جماعت میں الیکشن نہیں ہوتے، سیاسی جماعتوں کو قانون کے تحت ریگولیٹ نہیں کیا جا سکتا ، یہ عوام کے فیصلوں پر چلتی ہیں ، موروثی سیاست میں کون ناکام ہوا، عوام جسے لیڈ ر بنانا چاہئیں اسے وہ بناتی ہیں ، جو کامیاب ہوتا ہے وہ ہی لیڈر ہوتا ہے ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بتائے کہ اس نے مقدمات بنانے ہیں یہ ملک چلانا ہے ، ہماری جماعت پر کون سا کیس بنا ہے ، اگر ہم پر الزامات عائد کیے گئے ہیں تو مقدمات کیوں نہیں بناتے ، ملک میں جو سرمایہ کاری آرہی ہے وہ کہیں نظر نہیں آرہی ۔